اہم خبریں:

کوئی خبر نہیں ملی

’12 اکتوبر کو کانگریس، انڈیا اتحاد اور ملک کے نوجوان ایک بار پھر بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتریں گے‘، راہل گاندھی کا اعلان

’12 اکتوبر کو کانگریس، انڈیا اتحاد اور ملک کے نوجوان ایک بار پھر بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتریں گے‘، راہل گاندھی کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر دہلی سمیت ملک کے دیگر مقامات پر جاری احتجاج کے درمیان راہل گاندھی نے بڑا علان کیا ہے ۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ 12 اکتوبر کو کانگریس، انڈیا اتحاد اور ملک کے نوجوان ایک بار پھر بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتریں گے۔ ’ایکس‘ پر ایک ہفتہ کو ہوئے مظاہرہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’امیت شاہ کی دہلی پولیس خود تو غنڈہ گردی پر اتر ہی آئی ہے، بلکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے اصل غنڈوں کو بھی خواتین اور نوجوانوں پر تشدد کرنے کی کھلی چھوٹ دے رہی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔‘‘

قائد حزب اختلاف اپنی پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’جیسا کہ میں نے کہا تھا، موگیمبو مودی اور اس کی حکومت جتنا دبانے کی کوشش کرے گی، جین-زی اور طلبہ کا غصہ اتنا ہی بڑھے گا۔ پیر، 12 اکتوبر کو کانگریس، پورا انڈیا اتحاد اور ملک کے نوجوان بڑی تعداد میں ایک بار پھر سڑکوں پر اتریں گے۔ اس بار بھی آواز پورے ملک میں گونجے گی، پہلے سے کہیں زیادہ۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’امت شاہ، جتنی پولیس لانی ہے، 10 ہزار، 20 ہزار یا 40 ہزار، لے آئیے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے جتنے غنڈوں کو بلانا ہے، بلا لیجیے۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ یہ لڑائی اب رکنے والی نہیں ہے!‘‘

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’پیر کو ہم چیف جسٹس سے بھی ملاقات کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ جب دہلی کی سڑکوں پر آئین کو تار تار کیا جا رہا ہے اور جمہوریت کو کچلا جا رہا ہے، تو قانون کے محافظ آنکھوں پر پٹی باندھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔ آئین کی دھجیاں اڑائی جائیں گی اور ہم خاموش بیٹھے رہیں گے؟ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ ہم جواب دہی طے کروا کر رہیں گے!‘‘

admin

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *